اسٹیج ڈرامے کےخلاف پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے ،خوشبو

0 134

لاہور (امروز نیوز) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں کئی سال گزارنے کے فن کے اصل رموز سمجھ میں آئے ،اسٹیج ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ذاتی طو رپر سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہےں کیونکہ ان راستوں پر چل کر حاصل ہونے والی شہرت عارضی ہوتی ہے ۔شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو جایا جا سکتا ہے لےکن اسی رفتار سے واپسی بھی ہوتی ہے ۔ خوشبو نے کہاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں اور پھر میں دوسروں سے بھی اس عمل کی توقع رکھتی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کے خلاف پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ ایسے معاملات کو اسٹیج سے منسوب کردیا جاتا ہے جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتے۔ اسٹیج بھی بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہوا ہے لیکن کچھ لوگ اسے منفی انداز میں پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.