ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ،مولانا واسع

0 206

کوئٹہ(امروز نیوز) جمعیت علماءاسلام کے رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ ججوں کے خلاف ریفرنس سے حکومت کے عزائم واضح ہوگئے،ملک کوآئی ایم ایف کے حوالہ کردیاگیاملک میں مہنگائی کانیاسیلاب آئے گا آئندہ بجٹ میں مزیدٹیکس لگاکرغریب عوام پربوجھ ڈالاجارہاہے، گستاخ رسول کواپنی زیرنگرانی کنیڈابھجواکراوآئی سی اجلاس میں ناموس رسالت کی بات کرتاہے،عجیب بات ہے آسیہ کوباعزت بھجوانے والے ناموس رسالت پرلکچردے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمولانامحمدسلیم کی قیادت میں جمعیت ضلع کوئٹہ کے سینئرارکان کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیاوفدمیں سرداراحمدخان شاہوانی،سیٹھ اجمل خان بازئی،حاجی امیرعثمان اچکزئی،نصیروقارخان،مولوی محمدجعفرودیگرشامل تھے،اس موقع پرسابق ایم پی اے اورضلع زیارت کے جنرل سیکرٹری خلیل الرحمن دمڑ،عبدالواسع سحراورحاجی جان محمدسعدبھی موجودتھے،مولاناعبدالواسع نے کہاکہ ملک مزیدبحرانوں اورمعاشی مسائل کامتحمل نہیں ہوسکتاموجودہ مسائل کاواحدحل دوبارہ شفاف انتخابات ہیں عیدکے بعداپوزیشن جماعتیں بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کریں گی قائدجمعیت مولانافضل الرحمن شروع دن سے موجودہ جعلی حکومت کے خلاف میدان عمل میں کھڑے ہیں سیاستدانوں سے انتقام لینے سے ملک ترقی نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں روپے کی بے قدری،شرح نمو،زرمبادلہ اوراسٹاک انڈیکس میں کمی ہوئی جبکہ ڈالرکی قیمت،شرح سوداورشرح مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوا پی ٹی آئی کوووٹ دینے والے خودپریشان اورووٹ دینے پرپشیمان ہیں اگرحکمرانوں کومہلت دی گئی توملک کی صورتحال مزیدابترہوجائے گی انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ اپنی صفوں کومتحدکریںاور قائدجمعیت کی آوازپرلبیک کہتے ہوئے ملین مارچ کی کامیابی کے لئے بھرپورتیاری کریں۔درین اثناءمولاناعبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس المناک حادثہ میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیںانہوں نے کہاکہ ژوب روڈپرہمیشہ خطرناک ٹریفک حادثات رونماہوتے ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ اس روڈکودورویہ کرے اورٹریفک پولیس اہل کاروں کوتعینات کرے،انہوں نے حادثہ کاشکارہونے والے شہداءکے درجات کی بلندی،زخمیوں کی جلدصحت یابی اورلواحقین کوصبرجمیل کی دعاکی اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.