فلم ”پرے ہٹ لو“ اب 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی

0 143

اسلام آباد(امروز نیوز) پاکستانی اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ اب 9 اگست کو ریلیز کی جائےگی۔نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی فلم ”پرے ہٹ لو“ کے اداکار شہریار منور نے کہا کہ فلم عید کی بجائے اب 9 اگست کو ریلیز ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہدایت کار عاصم رضا اور تما لوگوں نے فلم پر بہت محنت کی ہے جس کی عکس بندی ملک کے 5مختلف شہروں کے علاوہ ترکی میں بھی کی گئی ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی سفارش کے اپنی محنت کے بل بوتے پر شوبز انڈسٹری میں آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.