مولانا محمد حنیف کے شہادت کا سانحہ پشتونوں کے ساتھ ظلم کا ایک ثبوت ہے ، ڈاکٹر حامد
کوئٹہ(امروز نیوز) دہشتگردی کے واقعات حکومتی اےجنسےوں کی ناکامی ہےں ، مولا محمد حنےف کے شہادت کا سانحہ پشتونوں کے ساتھ جاری ظلم وجبر کا اےک اور ثبوت ہے ،شہدا کے قومی دن کو نئے عزم کے ساتھ منانا قومی فرض ہے ۔ ان خےالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری سابق صوبائی وزےر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،صحبت خان اچکزئی ، حاجی محمد عےسیٰ خان اچکزئی، عبدالعلےم پہلوان ، ناظم صلاح الدےن اور سُر اعظم اچکزئی نے ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے ضلعی کمےٹی کے توسےع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ جس کی صدارت صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کی ۔اجلاس مےں ضلعی کمےٹی اور علاقائی اےگزےکٹو کے اراکےن نے شرکت کےں اور 7اور 11اکتوبر کے شہدا کی برسی کو منانے کے تےارےوں کا جائزہ لےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چمن مےں دہشتگردی کا واقعہ اور اس مےں جمعےت کے مرکزی رہنماءمولانا محمد حنےف و پشتونخوا اےس او کے رکن عبدالباری سمےت دےگر کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعہ کے باعث عوام مےں جو غم وغصہ پاےا جاتا ہے وہ حقےقت پر مبنی ہے کےونکہ مسلسل اےسے واقعات کا رونماءہونا اور اس مےں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری حکومت اور ان کے اداروں اور اےجنسےوں کی کارکردگی پر سوالےہ نشان ہے۔ دہشگردی کے ان واقعات مےں ملوث قاتلوں کی گرفتاری از حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی شروع کردہ تحرےک روز او ل سے آج تک پشتونخوامےپ کی حقےقی جمہورےت ، آئےن وقانون کی حکمرانی اور قوموں کی برابری کےلئے جدوجہد کرتی رہی ہے ۔ اور اس راہ مےں شہدا سمےت ہر قسم کی قربانی دی ہے ۔ اور کبھی بھی آمر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لےسوں کے سامنے سرخم تسلےم نہےں ہوئے ۔ بلکہ آمر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لےسوں کےخلاف جدوجہد مےں صف اول کا کردار ادا کےا۔ انہو ںنے کہا کہ پشتونخوامےپ ان کے چےئرمےن محتر م مشر محمود خان اچکزئی کےا بےانےہ آج ملک کے تمام سےاسی جمہوری قوتوں کا بےانےہ بن چکاہے اور اسی بےانےہ کے اہداف کے حصول سے ہی ملک کا استحکام اور ترقی وخوشحالی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر وطن دوست جمہوری قوتوں کے خلاف فتوے بازےاں کرتے تھے ان کی اصلےت عمران خان نے اقوام متحدہ مےں تمام دنےا کے سامنے اشکارہ کےا ہم سی آئی سے ڈالر لےکر جہاد کرتے تھے اور ان کی ڈالروں کے عےوض جہاد کی حقےقت تمام دنےا پر واضح ہوگئی جبکہ پشتونخوامےپ اور ان کے اکابرےن اور قےادت کی اس وقت کی موقف پر حالات نے مہر تصدےق ثبت کرلی ہے اور اب بھی گلو خلاصی کا راستہ پشتونخوامےپ اور اس کے قائد جناب محمود خان اچکزئی کے بےانےہ مےں ہے اور اس کے بغےر کوئی چارہ نہےں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدےدار اور کارکن 7اکتوبر کو شہدا کے دن منانے کے سلسلے مےں پشےن کے جلسہ عام مےں اپنی اور عوام کی شرکت ےقےنی بنانے کےلئے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لائےں اور تمام اداروں نے بروقت اجلاس منعقد کرکے اپنی مہم کو تےز کرےں۔