قلات میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز کیا گیا ہے ، ضیاءلانگو

0 125

کوئٹہ(امروز نیوز)صوبائی وِزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قلات کی تاریخی حیثیت کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ضلع قلات میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز کیاگیا ہے ہماری حکومت کا ویژن تمام علاقوں کی یکساں ترقی ہے۔ ماضی کی نسبت قلات کو ترقیاتی سکیموں میں ترجیح دی جارہی ہے۔ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ صحت تعلیم سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھاہے جا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات آنا شروع ہوجائیں گے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس ڈی پی سکیموں کا ازسرنوجائزہ لےکر قابل عمل سکیموں کااجراءکیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کو ئٹہ میں منعقدہ قلات کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ ایس ایس پی پولیس قلات دوستین دشتی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے افسران کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے کال کر سکتے ہیں۔ترقیاتی اسکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ موجودہ حکومت عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ بنیادی سہولیات اور ضروریات ان کے گھر تک فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے .صوبے کی پسماندگی مٹانے کے لیے موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.