رینا صدیقی لندن میں خستہ حالی کے دور سے گزر رہی ہیں

0 116

لاہور( امروز نیوز)ماضی کی نامور اداکارہ رینا صدیقی ان دنو ں لندن میں خستہ حالی کے دور سے گزر رہی ہیں ۔ بتایاگیا ہے کہ رینا صدیقی اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے کوشاں ہیں اور اولڈ ہوم میں رہائش پذیر لوگوں کی دیکھ بھال کا کورس کر رہی ہیں۔ رینا صدیقی کا کہنا ہے کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے محنت کروں ۔ میں نے اپنے وقت میں بڑا عروج اورپیسے کی ریل پیل بھی دیکھی لیکن وقت پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ۔ جب سے شوہر کا انتقال ہوا میرے مالی حالات بہت زیادہ خراب ہو گئے اور اب میں لندن میں اولڈ ہوم میں داخل ہونے والے لوگوں کی دیکھ بھال کاکورس کر رہی ہوں جس کی تکمیل پر مجھے نوکری مل جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.