ساجدعلی کے جوان بیٹے کی وفات پرشوبزسے وابستہ شخصیات کا اظہارتعزیت
خالق نگر(امروز نیوز)معروف اداکارساجدعلی کے جواں سال بیٹے کو کچھ دن قبل نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کوانجکشن لگا دیا تھا جس سے انفیکشن ان کے جسم میں پھیل گئی ،جس کی وجہ سے اداکارساجدعلی کے بیٹے کی ٹانگ کاٹنا پڑی ،جس کے بعد ان کا آپریشن بھی کیا گیا لیکن وہ کچھ دن ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ، اداکار ساجدعلی کا جواں سالہ بیٹاگزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جاملا،ان کی نمازجنازہ میںکثیرتعدادمیں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،اداکارساجدعلی کے بیٹے کی وفات پرشوبزسے وابستہ شخصیات نے بھی ان سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔