حکومت ترقیاتی کاموں کو نیک نیتی سے کر رہی ہے ، نصیب اللہ مری

0 230

کوئٹہ(امروز نیوز)وزیر صحت بلوچستان اور صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی حقیقی ترقی اور صوبے کے اجتماعی کاموں کو پایہ تکمیلِ تک پہنچانے کیلئے پوری نیک نیتی سے کام کررہی ہے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت نے پہلی بار صوبائی ترقیاتی پروگرام کے فنڈ کے بڑے حصے کی رقم جاری کی یے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے م±سلسل نگرانی کا عمل جاری یے اور محکمے میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر افسران کی مشاورت کی جارہی یے ماہانہ بنیاد پر حاصل ہونے والی کارکردگی رپورٹ کی بنا پربڑے ہپستال سے لیکر چھوٹے مراکز صحت میں ادویات اور طبی خدمات کو ممکن بنایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہے اس عظیم کام کو پورا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل شروع کیا گیا ہے محدود وسائل کے باوجود حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کو مفت علاج کی فراہمی ہے حکومت نے جائز تنقید کا ہمشہ خیر مقدم کیا ہے عوام کی خدمت اور تبدیلی کا وعدہ وفا کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جس میں عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.