بلوچستان کے نوجوانوں کی سب سے بڑا مسئلہ بےروزگاری ہے،ثناءبلوچ

0 412

مستونگ (امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی سب سے بڑا مسئلہ بےروزگاری ہے اس وقت 65 فیصد ہمارے اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان بدترین بےروزگاری کا شکار ہے جوکہ المیہ ہے اور بدقسمتی سے بلوچستان کو گزشتہ 73 سالوں ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا مگر میں ان نوجوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے اپنے ہاتھوں سے دن رات ایران بارڈر سے سے لیکر صوبے کے طول وعرض میں اپنے پیٹ کی اگ بجھانے کے لیئے اپنی جانیں ہتھلیوں پر رکھ کر معمولی کاروبار کررہے ہیں مگر یہ بھی ان کو گوارہ نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر سکھوں کے لیئے کرتارپور راہداری کوریڈور کھول سکتے ہیں تو یہاں کے نوجوانوں کے لیئے روزگار اور سرمایہ کاری کے لیئے دوہمسائیہ ممالک پاک افغان چمن بارڈر اور ایران بارڈر پر کیوں کوریڈور راہداری نہیں بن سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں بلوچستان بےروزگار یونین سے اظہار یکجہتی کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جلسہ سے بی این پی کے مرکزی لیبر سکیرٹری منظور بلوچ بلوچستان بےروزگار یونین کے صدر عبدالمالک شاہوانی چئیرمین شاہنواز بنگلزئی نعمت اللہ اچکزئی جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولنا خلیل الرحمٰن شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر ان پڑھے لکھے ڈگری یافتہ ہزاروں نوجوانوں کو نوکری نہیں دے تو کم ازکم ان کے منہ سے نوالہ بھی نہیں چھینا جائے بجائے لاکھوں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈا کرنے ان کے لیئے دونوں ممالک کے بارڈر پر کوریڈور بنایا جائے اور بے شمار چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے بجائے کوریڈور پوائنٹس پر ایرانی تیل کے کاروبار کرنے والوں پر معمعولی ٹیکس عائد کرکے پورے صوبے میں تیل کی کاروبار کو قانونی طریقے سے سپلائی کرنے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت 86 فیصد لوگ غربت کا شکار ہے اور 40 فیصد لوگ خط غربت کے لکیر نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل صوبائی حکومت اپنی فوکس بے روزگاری اور غربت مٹانے کے بجائے انتخابات میں اپنے ہارے ہوئے امیدواروں کے لیئے پی ایس ڈی پی میں 30 ارب کی جعلی اسکیمات شامل کیئے گئے جو گمنام مدوں سے نکال کر کھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی کا ابتدا سے یہی موقف رہا کہ وہ صوبے کے عوام کی حقوق ساحل و وسائل حق خودارادیت ہے اور ہم حکومت کے ہر غلط پالیسی کی نہ صرف مخالفت کرینگے بلکہ ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائینگے ثنابلوچ نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کی حقوق کے لیئے اسمبلی فلور پر بھرپور ا?واز اٹھائینگے دریں اثنا بے روزگار یونین کے رہنماوں نے ثنا بلوچ سمیت تمام سیاسی جماعتوں رہنماوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہمارے جدوجہد اور تحریک میں بھرپور کردار ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.