عزیز میاں ، روشن آرا ،نجمہ محبوب کی برسی کل ہو گی

0 182

لاہور( امروز نیوز) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 19ویں ، نامور کلاسیکل گائیکہ روشن آرا بیگم کی 37ویں اور اداکارہ نجمہ محبوب کی 36ویںبرسی کل(جمعہ )کو منائی جائے گی ۔نامور قوال عزیز میاں 17اپریل 1942 کو پید ا ہوئے لیکن عزیز میاں قوال کے نام سے شہرت پائی ۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناﺅ کیا۔عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوںنے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔ انہوںنے اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبی ، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے حکومت پاکستان سے 1989 میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کیا ۔عزیز میاں اپنے بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے ۔ عزیز میاں 6دسمبر 2000 کو 58برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ ملکہ موسیقی کے نام سے جانی جانے والی پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ روشن آرا بیگم کی 37ویں برسی بھی کل6 دسمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی ۔گلوکارہ روشن آرا بیگم 1917 میں کلکتہ میں استاد عبدالحق خان کے گھر پیدا ہوئیں اور تقسیم پاکستان کے بعد اپنی الگ شناخت بنائی ۔انہوں نے پہلی نظر ، جگنو، قسمت ، روپ متی باز بہادر، نیلا پربت سمیت سیکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر انتہائی خوبصورت نغمات ریکارڈ کروائے جنہوں نے ان فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ روشن آرا بیگم 6دسمبر 1982 کواس جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔اداکارہ نجمہ محبوب کی 36ویں برسی بھی کل جمعہ کے روز منائی جائے گی۔ اداکارہ نجمہ محبوب 6دسمبر 1983 کو شوٹنگ کے دوران پٹری پر لیٹ کر سین عکسبند کروا رہی تھیں کہ اچانک ٹرین آگئی جس کے نیچے آ کر وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومین کے اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے برسی کے سلسلہ میںتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.