میری دادی کو یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چمپئن بنوں گا، عامر خان

0 145

لندن (امروز نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ا±ن کی دادی کو یقین تھا کہ وہ ایک دِن ضرور چمپئن بنیں گے۔گزشتہ روز پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 25 سال پ±رانی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ا±نہوں نے لکھا کہ مجھے 25 سال پ±رانی تصویر ملی ہے، اِس تصویر میں اتنی گہرائی ہے کہ یہ لاکھوں الفاظ کہہ رہی ہے۔باکسر عامرخان نے لکھا کہ یہ تصویر ا±س وقت کی ہے جب میں نے پہلی مرتبہ باکسنگ کے دستانے کا جوڑا پہنا تھا اور تصویر میں میرے پیچھے میری دادی بیٹھی ہیں، میری دادی کو ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چمپئن بنوں گا۔ا±نہوں نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز تصویر میرے بچوں لمسہ، علینہ، لٹل عامر اور ا±ن کی بڑی دادی کو دِکھانے کے لیے بہت زبردست ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.