زمینداروں کو زیتون کے چھ لاکھ پودے فراہم کر دیئے گئے ہے ، زمرک اچکزئی
کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی وزیر زراعت انجےنئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے ،صوبے میں زمینداروں کو گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 1ہزار ٹریکڑ ،معیاری اور کم پانی استعمال کرنے والے پودوں کے بےج فراہم کئے جارہے ہیں ،صوبائی حکومت ایک ارب روپے کی لاگت سے بلڈوزر خرید رہی ہے، وفاق کے تعاون سے اب تک زمینداروں کو زیتون کے چھ لاکھ پودے فراہم کر دئےے گئے ہیں ، یہ بات انہوں نے بدھ کو بیوٹمز میں ایف اے او اور بیوٹمز کے اشتراک سے مستحکم ترقیاتی اہداف کے کے آٹھویں ہدف اور بلوچستان میں زراعت کے شعبے کے فروغ کے لئے نوجوانوں کو آگاہ کرنے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سیمینار سے پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر فیصل کاکڑ، ایف اے او کی روزانا فرےٹینی، ربیکابیل، آئی ایل او کی انگریڈ کرسٹینسن، یو این آئی ڈی او کے گبور مولنار سمیت دےگر نے بھی خطاب کیا،انجےنئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے صوبائی حکومت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے بلوچستان کی معیشت کا 80فیصد انحصار زراعت پر ہے زراعت کے فروغ اور زمینداروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی کمی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ متاثر ہوا ہے صوبے میں ٹیوب ویل، کینال سسٹم ، سیلابی /بارانی پانی کے ذرےعے زمیندار وں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت زمینداروں کو کم پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی جانب سے راغب کیا جارہا ہے اس سلسلے میں اب تک زمینداروں کو اسپین سے درآمد شدہ زیتون کے چھ لاکھ پودے دئےے جا چکے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے زعفران ، انار،پستا،گندم سمیت دےگر اشیاءکے بیج بھی فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے زرعی ترقیاتی بےنک کے اشتراک سے 1000ٹریکٹر فراہم کرنے کی گرین ٹریکٹر اسکیم بھی شروع کی ہے جس کے تحت زمینداروں کو 8سال کی اقساط پر ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے اسکیم کے تحت زرعی ترقیاتی بینک خریداری میں تعاون کرےگا جبکہ زمینداروں کو زمین ہموار کرنے کے لئے سبسڈی پرٹریکٹر بلیڈ بھی فراہم کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت 1ارب روپے کی لاگت سے بلڈوزر بھی خرید رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیمز کے کمانڈ ایریا کی بہتری کے لئے 10ارب روپے کے منصوبے میں بھی صوبائی حکومت شرکت دار ہے منصوبے کی تکمیل سے صوبے کا 60فیصد پانی ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا،وفاقی کی جانب سے صوبے میں واٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت9ارب کی لاگت سے پکی نالیاں اور پکے تالاب بنا ئے جائیں گے جبکہ صوبے میں ٹنل فارمنگ، ڈرپ ایریگیشن سمیت دےگر اہم منصوبوں پر بھی زمینداروں کے ساتھ ملکر کام کیا جائےگا ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو زورگار کی فراہمی میں زراعت کاشعبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس سلسلے میں عالمی اداروں ،وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر ہر ممکن منصوبے پر کام کریں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر فیصل کاکڑ، ایف اے او کی روزانا فرےٹینی، ربیکابیل، آئی ایل او کی انگریڈ کرسٹینسن سمیت دےگر نے کہا کہ بےوٹمز اور ایف اے اوپاکستان نے یو این ڈی پی ، یو این آئی ڈی او، آئی ایل او کے اشتراک سے مستحکم ترقیاتی اہداف کے گول 8پر مشترکہ طور پر کام کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ صوبے میں مستحکم اقتصادی ترقی ، روزگارکے مواقعے فراہم کئے جا سکیں ۔