سخاوت ناز نئی فلم ’ ’ لو ان لاہور “ میں مرکزی کردار میں نظر آئینگے

0 129

لاہور(امروز نیوز)نامور کامیڈین سخاوت ناز فلم ” گول گپے “ کے بعد اب نئی فلم ” لو ان لاہور “ میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق تھیٹر ، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز کی فلموں میں بھی مصروفیات بڑھنے لگی ہیں۔ سخاوت ناز کی فلم ” گول گپے “ مکمل ہو چکی ہے اور اس کی ایڈیٹنگ کا مرحلہ شروع ہے اور توقع ہے کہ اسے عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔ سخاوت ناز نئی فلم ” لو ان لاہور “ میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اورفلم کی شوٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق سخاوت ناز سے بھارتی پنجاب کے فلم پروڈیوسر نے بھی رابطہ کیا ہے اور ان کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.