گلوکاری کیساتھ فلم اور ٹی وی پر بھی مصروف ہوں ‘ ولی حامد خان
لاہور(امروز نیوز)نامور گلوکار ولی حامد خان نے کہا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ میرے ٹی وی اور فلم کے پراجیکٹس بھی عنقریب سکرین کی زینت بننے والے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دو فلمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ اس کے علاوہ میر دو ڈرامہ سیریلز بھی پائپ لائن میں موجود ہیں جو بہت جلد آن ائیر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی ہمارا خاندانی ورثہ ہے جبکہ اداکاری میرا شوق ہے اور میں دونوں میں توازن رکھتا ہوںلیکن کسی آزامائش کی صورت میں خاندانی روایات کو ترجیح دوں گا ۔