”مومو “کا کردار میری شناخت بن چکا ہے ‘ حنا دلپذیر

0 149

لاہور(امروز نیوز) ٹی وی کی سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں جو بھی کردار ادا کرتی ہوں وہ کو پسند آ جاتا ہے اور مجھے حد سے زیادہ پذیرائی ملی ہے ۔ایک انٹر ویو میں حنا دلپذیر نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ میں ان سینئر زکے ساتھ کام کروں گی جنہیںٹی وی پر کام کرتا دیکھ کر ان پر رشک آتا ہے ۔ ان میں خاص طو رپر قوی خان، عابد علی، محمود اسلم، نبیل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ حنا دلپذیر نے کہا کہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی ہے اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار نبھایا ہے لیکن سیٹ ” بلبلے “ میں ”مومو “کا کردار ایسا ہے جو میری ذات سے جڑ کر رہ گیا ہے اور میری شناخت بن چکا ہے ۔میں ایسا کردار چاہتی ہوں جو ”مومو “کو پیچھے چھوڑ دے اور میری نئی پہچان بن جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.