خواتین کی گرفتاری اشتعال کو مزید تقویت دے گی ، ڈاکٹرمالک بلوچ

0 198

کوئٹہ (امروز نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آواران سے چار خواتین کی گرفتاری ، اسلحہ و بارودی اشیاءکی برآمدگی کو انتہائی مضحکہ خیز ، شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے غیر انسانی ، غیر جمہوری ، غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور منفی روےوں سے بلوچستان معاملات ،حالات اور بلوچستان کے مسئلے کا حل مزید پےچیدہ ہوگا، ایسے اقدامات نفرتوں میں مزید اضافے کا موجب ہونگے خواتین کی گرفتار ی بلوچستان میں اشتعال اور احساس محرومی کو مزید تقویت دے گی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی ، لاتعداد نوجوانوں کی جبری گمشدگی ، ماورائے آئین و قانون اقدامات پہلے ہی ایک انسانی بحران اور المیے کو جنم دے چکے ہیں لیکن اب بلوچ خواتین کی گرفتار ی اور انہیں دہشتگرد ثابت کرنے کی کوششیں انتہائی قابل مذمت عمل ہے ،مذکورہ اقدام سے پہلے زخم خوردہ معاشرے کے زخموں کو کھرید نے اور نمک پاشی کے مترادف ہے،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار خواتین کو فوری طور پر رہا اور اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات کے اصل کرداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.