کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کامحض اعلانات ناکافی ہیں ، عبدالحق ہاشمی

0 189

کوئٹہ(امروز نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کا محض اعلانات ناکافی ہیں انسانی جانوں کے نقصان سے بچنے اور معاشی ترقی کیلئے ژوب کوئٹہ کراچی ،کوئٹہ سبی،کوئٹہ تفتان شاہراہیں دورویہ کیے جائیں ۔سریاب روڈ کشادگی یااوورہیڈبرج ،جوائنٹ روڈکی تکمیل،کچلاک بائی پاس ،کارڈیک ینڈکینسر ہسپتال کوئٹہ یہ سب منصوبے توجہ چاہتے ہیں ۔ بلوچستان میں اعلانات کے بجائے عملی اور شفاف کا م اوراحتساب کی ضرورت ہے ۔مظلوم کشمیریوں کیلئے جماعت اسلامی نے بھر پورآوازاُٹھائی انشاءاللہ شہ رگ کی حفاظت کیلئے ہر فورم پر بھر پور آوازاُٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ماہانہ رپورٹ ،آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے ۔اس مو قع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر سیاسی مذہبی جماعتوں کے لوگ اپنی قائد یا مخصوص دنیاوی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے اور دین اسلامی کی سربلندی کیلئے کام کر رہی ہیں کیونکہ یہ جماعت اسلامی کسی خاندا ن کی جاگیر نہیں پارٹیوں پر قابض لوگوں کے عوام کو اپنی مفادات کیلئے استعمال کیا ہے ۔اس موقع پر دیگر ذمہ داران نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی کسی خاندان یا فرد کی جماعت نہیں یہ پوری قوم کی دینی حقیقی جمہوری پارٹی ہے جماعت اسلامی میں موروثیت وکرپشن نہ ہونااسے دوسری جماعتوں سے ممتاز کرتی ہے۔ ہم قومیت یا اسلام کے مقدس نام پر کسی کو دھوکہ نہیں دیں گے عوام کو دیانت دار اسلامی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل اور پریشانیوں کے گرداب سے نکالا جاسکیں جماعت اسلامی کی صورت میں حقیقی اسلامی دیانت دار پارٹی موجود ہیں جو ہر زبان رنگ ونسل اور علاقے کے عوام کی مشترکہ پلیٹ فارم ہیں ۔ اسلام کی سربلندی ،نفاذاسلام اور صحیح دیانت دار اسلامی نظام واسلامی حکومت کیلئے ہماری جدودجہدجاری رہیگی ہمیں جماعت اسلامی میں علمائے کرام ،معززین شہر اور نوجوان وطلبہ کو شامل کرکے پاکستان میں صحیح اسلامی حکومت کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کرنی
چاہیے جماعت اسلامی مضبو ط ہوگی لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے تو اسلامی نظام کی راہ ہموار اورعوام کے مسائل حل ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.