سینئر فنکاروں کو نظر انداز کرنا ترک کرے ، راشد محمود

0 135

لاہور( امروز نیوز)سےنئراداکار راشدمحمود نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو سےنئر فنکاروں کونظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا ،مےں نئے فنکاروں کو مواقع دینے کا حامی ہوں مگر اس سے قبل ان کی تربےت لازمی ہونی چاہیے تاکہ سکرےن پر انکے کرداروں مےں جھول کا احساس نہ ہوسکے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگےاں فن کےلئے وقف کردی مگرا فسوس اس بات کا ہے کہ حکومت کسی سرکاری تقرےب مےں فنکاروں کو مدعو نہےں کرتی اورنہ ہی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے ان کی آرا ءکو اہمےت دی جاتی ہے ۔نہ صرف انڈسٹری بلکہ حکومت کی سطح پر بھی ان لوگوں کو پذیرائی ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سینئر فنکاروں کا مکمل خیال رکھے اور ان کے لئے باقاعدہ سٹرکچر بنایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.