محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں ‘ ریشم

0 128

لاہور (امروز نیوز) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے لیکن محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہر انسان کے ذہن میں شہرت کےلئے شارٹ کٹ کا آپشن موجود ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی اس سوچ کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا ۔ شروع سے محنت اور لگن سے کام کرنے کی قائل ہوں ، ہمیشہ تھوڑا مگر معیاری کام کیا ہے اور کبھی کام کے پیچھے نہیں بھاگی البتہ اپنی کوشش ضرور کی ہے ۔ریشم نے کہا کہ محنت کا سفر طویل اور کٹھن ضرور ہوتا ہے لیکن اس راہ پر چل کر کھڑی کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.