حکومتوں کے بدلنے سے ملکی معاملات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، سراج الحق

0 171

خضدار(امروز نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ یقینا بلوچستان پسماندہ صوبہ اور یہاں کے عوام کی حالت ابتر ہے ، قومی دولت کی منصفانہ انداز میںتقسیم نہ ہو نے سے محرمیاں بڑھ جاتی ہیں ،بلوچستان کے عوام کو جو شکایت ہے ان کے ازلے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی بات صحیح معنوں میں سنی جائے،حکومتوں اور افراد کے بدلنے سے صوبائی اور ملکی معاملات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، نظام کے بدلنے سے ہی معاملات بہتر ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار اتحاد کے چیئرمین و قبائلی رہنماءمیر اورنگزیب زہری سے ا ن کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات اوروہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔اس موقع پر خضدار اتحاد کے رہنماءعبدالغفار زہری ،شاہد ملازئی اور جماعت اسلامی خضدارکے سابق امیر مولانا محمد اسلم گزگی ، جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا امان اللہ مینگل ، جنرل سیکریٹری مولانا عبدالباسط شاہد شاہوانی و دیگر موجود تھے۔خضدار اتحاد کے چیئرمین میر اورنگزیب زہری نے کہاکہ یقینا جماعت اسلامی ایک ملک گیر اور جدوجہد کرنے والی جماعت ہے اور اس جماعت سے ہماری توقعات بھی وابستہ ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی مدعا ہر فورم پر صحیح معنوں میں بلند کریں گے ، حالیہ ماہ کے دوران بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں جو اسکینڈل سامنے آیا تھا جہاں کیمرہ لگا کر زیر تعلیم طلباءو طالبات کو حراساں کیا گیا ،اس حوالے سے میر ا اور پورے بلوچستان کے عوام کا تقاضاءہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے انتہائی سنگین مسئلے کوپارلیمنٹ پر ضروراٹھائیں، اور سراج الحق جیسے قدآور شخصیت اگر سینٹ میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہیں او ر ملوث کرداروں کو قانون کے دائرہ کار میں لاکر سزا دلواتے ہیں تو اس پر اہل بلوچستان آپ کو مدتوں یاد رکھیں گے اور آپ کے ہاں میں ہاں ملائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاکہ ہم بلوچستان کے عوام کے موقف کی تائید کرتے ہیں ،ماضی میں بھی بلوچستان کے عوام کے استحقاق کے لئے جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی ہم آواز بلند کرتے رہیں گے ،جائز مسائل کا حل عوام کا حق ہے ، بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے اور یہاں کے عوام پسماندہ ہیں ،ملک میں جاگیردانہ نظام کے خاتمہ اور منصفانہ نظام کے لئے جماعت اسلامی روزِ اوّل سے جدوجہد کررہی ہے اورآئندہ بھی ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور بلوچستا ن کے مسائل کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے،اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا جاوید منصوری بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.