عابدہ پروین بڑا نام ہے ،علی سیٹھی

0 125

لاہور( امروز نیوز)نامور گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے سال میںبھی البم ریلیز کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے لئے سوچ بچار کر رہا ہوں ،عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس تھا کیونکہ وہ بہت بڑا نام ہے ۔ایک انٹر ویو میں علی سیٹھی نے کہا کہ عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے بہت بڑا موقع اور اعزاز تھا اور اس پرفارمنس نے میری زندگی بدل دی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چھ گانے ریلیز کئے اور انہیں پرستاروں کی جانب سے پذیرائی ملی اور اب نئے سال میں بھی اس سے زیادہ کام کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے لئے باقاعدہ سوچ بچار بھی شروع کر دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.