تفتان کے مینڈیٹ پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عارف محمد حسنی

0 156

نوکنڈی (امروز نیوز)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر محمد عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرکے انکی مسائل انکے دہلیز میں حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتان ٹاو¿ن میں قبائلی عمائدین ورکرز، تاجر برادری و مختلف طبقہ فکر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تفتان ٹاو¿ن میں مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں تفتان ٹاو¿ن کیلئے روڈز ، ریسٹ ہاوسز ، اسٹیڈیمز ، واٹر سپلائی اسکیمیں، انتظار گاہیں، میونسپل کمیٹی کو مشینری و دیگر ترقیاتی کام کراکر عوام کی معیار زندگی بلند کیے ہیں انہوں نے کہا کہ تفتان کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے انکی معیار پہ اترنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں کسی کو مایوس نہیں کرینگے بلا رنگ ونسل عوامی و اجتماعی ترقیاتی کاموں سے عوام تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ تفتان سمیت پورے ضلع میں یکساں طور پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاہے اربوں کی فنڈز سے ہر سیکٹر میں کام ہورہا ہیں،عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے چاغی کی عوام کو پسماندگی کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پہ گامزن کرینگے انہوں نے کہا میری اولین کوشش یہی ہے ضلع چاغی کو ترقی یافتہ ضلعوں میں صفحوں میں شامل کرکے یہاں کے عوام کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.