سرفراز بگٹی عدالت سے گرفتاری دئیے بغیر روانہ ہوگئے

0 127

کوئٹہ(امروز نیوز)عدالت کا سینیٹر سرفراز بگٹی کوگرفتار کرنے کا حکم، سرفراز بگٹی گرفتاری دئیے بغیر روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بچی کے اغواءمیں معاونت سے متعلق کیس میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے بچی کے اغواءمیں معاونت سے متعلق کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیاجس وقت عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفرار بگٹی عدالت میں موجود تھے تاہم سرفراز بگٹی گرفتاری دیئے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہو گئے خیال رہے کہ بچی ماریہ کی نانی نے بچی کے والد کے خلاف اغواءاور سرفراز بگٹی پر معاونت کا مقدمہ درج کرایا تھا، فیملی کورٹ نے بچی کی والدہ کی وفات کے بعد نانی کو بچی حوالے کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.