سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں، محمد صالح بھوتانی

0 142

خضدار(امروز نیوز) صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کا عوام الناس کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے یہ وہ ادارہ ہے جسکی بنیادیں دیہی علاقوں میں یونین کونسل،تحصیل سطح پرمونسپل کمیٹی اور شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی سطح پر قائم ہیں ان اداروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو ان کے اپنے اپنے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے لیکن افسوس کہ محکمہ بلدیات سے وابستہ بعض ذمہ داران اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں سنجیدہ نہیں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار میں محکمہ بلدیات کے آفیسرز اور ذمہ داران سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان محمد اقبال مروت،ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان محمد اختر بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ظفر کرد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارنذر خان زہری،مونسپل کارپوریشن آفیسر خضدار وڈیرا محمد صالح جاموٹ ، سینئر ڈویلپمنٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ خضدار محمد نسیم مینگل،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل قلات عبدالخالق شاہوانی،اسسٹنٹ انجینئر عبدالواحد بلوچ،چیف آفیسر وڈھ آذاد خان ،چیف آفیسر نال حافظ منیر احمد ،چیف آفیسرزہری محمود خان ،انجینئر محمد کاشف بلوچ سمیت دیگر موجود تھے ۔اجلاس سے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں امانت میں خیانت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ کے افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کسی بھی اسکیم کی عدم تکمیل یا نقص کا براہ راست متعلقہ آفیسران ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات وہ ادارہ ہے جہاں سے عوام الناس کو دیہی یا کہ سہولتوں کی فراہمی کا براہ راست ذمہ دار ہوتے ہیں محکمہ بلدیات کے افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکریں صوبائی وزیر نے کہا کہ شہری علاقوں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے صفائی کا خصوصی انتظام کریں اگر صفائی کا انتظام نا قص ہوگا تو محکمہ نیک نامی کی بجائے بدنامی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ خطیر رقم کی لاگت سے تمام میونسپل کارپوریشنز کو جدید مشینری فراہم کررہے ہیں تاکہ نہ صرف صفائی کا نظام درست ہو بلکہ فائر برگیڈز بھی خریدے جارہے ہیں اس سے قبل چیف آفیسر ز اور دیگر ذمہ داران نے اپنے اپنے اداروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ بلدیات کو فعال بنانے کے لیئے عملی اقدامات کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کی ترقیاتی اسکیموں کی جانچ کے لیئے کام ہورہا ہے جہاں جہاں اسکیموں کی تعمیر میں کمی وکوتاہی پائی گئی تو نہ صرف اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا بلکہ اس کا سد باب کیا جائے گا صوبائی وزیر نے میونسپل کارپوریشن خضدار میں بعض ترقیاتی اسکیموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موقع پرموجود ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سے کہا کہ وہ خود ان اسکیموں کا جائزہ لے کر انہیں آگاہ کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.