وزیر اعظم نے آٹے کی قلت کا نوٹس لے لیا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم
اسلام آباد (امروز نیوز)
انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، مہنگا آٹا بیچنے والوں کو فوری گرفتار اور گودام سیل کردیے جائیں۔
وزیراعظم آفس نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ مذکورہ افسران اپنے اپنےعلاقے میں کارروائی کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ دیں، ذخیرہ اندوزوں، آٹے کی قلت، مہنگا آٹا جہاں فروخت ہوا انتظامیہ جوابدہ ہوگی۔
حکومت کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے وزیر اعظم نے اقدامات اُٹھائے ہیں، بروقت اقدامات سے آٹے کی قیمت نیچے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ من مانی کرنے پر فلارز ملوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، آٹا، گندم کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آٹے کی قیمت میں ایک روز میں 10 روپے فی کلو اضافہ
ملک بھر میں آٹے کے ذخائر اڑن چھو ہو گئے، وزیراعظم کو کرائی گئی یقین دہانیاں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں اور ایک ہی روز میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جبکہ روٹی بھی مہنگی ہوگئی۔
وفاقی کابینہ کے گزشتہ سال کے اجلاسوں میں شیخ رشید نے بارہا نشاندہی کی مگر کسی نے نا سنی۔ کہاں گئے آٹے کے ذخائر؟ کون غلط بیانی کرتا رہا؟ پنجاب حکومت سب اچھا کی رپورٹ کیوں دیتی رہی؟ بحران حقیقی ہے یا بنایا گیا ہے؟ عوام کو اس نئی صورتحال سے دوچار کس نے کیا؟ کیا ذمہ داروں کا تعین ہو گا؟