پارلیمانی وفد کی گوادرآمد
گوادر(امروز نیوز)
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین ایم این اے شیرعلی ارباب سینیٹر کبیراحمد محمد شہی ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کمیٹی ممبران ایم این اے مس دانیال عزیز اور دیگر ایم ایز سے آل پارٹیز کلانچی محلہ ماہی گیر وفود کی ملاقات
وفود نے گوادر کے عوام کو درپیش مسائل سے پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک آگاہ کیا
آل پارٹیز گوادر کے کنوینر افصل جان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کمیٹی کو بتایا گوادر کے ماہی گیروں نے اپنا زرخیز شکارگاہ گوادر پورٹ کیلئے وقف کرکے ترقی کیلئے قربانی دی مگر سی پیک کا ایکسپریس وے سڑک کا منصوبہ بناتے ہوئے ماہی گیری کی صنعت کو نظرانداز کیا گیا ماہی گیروں کی سمندر میں آمدرفت کیلئے گزرگاہوں اور گودی اور آکشن ہال کی تعمیر میں سست روی سے ماہی گیر تشویش میں مبتلا ہیں کہ ان کا ذریعہ معاش ماہی گیری اور سمندر سے وابستہ ہے آل پارٹیز وفد نے گزرگاہوں اور گودی کے تعمیر کے عمل کا جلداز جلد آغاز کرنے کا مطالبہ کیا وفد نے کہا نوجوان مستقبل کے معمار ہیں مگر سی پیک جیسے میگاپروجیکٹ میں ان کے نہ اچھے تعلیمی انسٹیٹیوٹ ہیں نہ تعلیم وظائف کا کوئی بندوبست بوائز ڈگری کالج میں تربت یونیورسٹی کے کیپمس کا 2016 میں وزیراعظم نے افتتاح تو کردیا تھا مگر تاحال اس کیلئے سرکاری اراضی کا بندوبست بھی نہیں کیا گیا وفد نے پسنی فش ہاربر جیٹی کی حالت زار سے بھی سی پیک کمیٹی کو آگاہ کیا اس موقع پر کلانچی محلہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ 1985 میں کلانچی محلہ کا بنیاد پڑا 1992 اور 1998 کے سیلاب ا صورتحال کے پیش نظر گوادر کے دیہی علاقوں سے لوگ یہاں آباد ہوئی جس کی آبادی اس وقت دس ھزار کے قریب پہنچ چکی ہے علاقہ مکینوں کو مالکانہ حقوق اور بجلی پانی سمیت بنیادی حقوق فراہم کرنے کے بجائے ماسٹر پلان میں اس علاقے کو ایجوکیشن کیلئے مختص کیا گیا ہے وفد نے سی پیک کمیٹی کو کلانچی محلہ کو بجلی پانی سمیت بنیادی حقوق اور مالکانہ حقوق کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اس موقع پر ماہی گیر اتحاد کے وفد نے سی پیک کمیٹی سے ملاقات کرکے بتایا ایکسپریس وے کے تین مقامات پر گزرگاہ ماہی گیر جیٹی کی تعمیر کا ایک سال قبل اعلان کیا گیا مگر تاحال ان کی تعمیر کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے جس کے باعث حالیہ سمندری تیز ہواؤں کے باعث ماہی گیر کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا آل پارٹیز وفد میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اشرف حسین غفار ہوت ضلعی صدر فیض نگوری آدم قادربخش، حفیظ جعفر۔ مجید عبداللہ ولید مجید ۔جمعیت علماء اسلام کے نسیم بلوچ ۔ بی این پی کے ضلعی صدر کہدہ علی، حسین واڈیلہ، پی پی پی کے افضل جان، یوسف فریادی عثمان کلمتی، ، بی این پی عوامی کے نبی بخش بابر مسلم لیگ ن کے محمد بزنجو، بی پی ٹی آئی صدر مولابغش مجاہد مضطفے جماعت اسلامی کے مولانا لیاقت، سعیداحمد پی این پی عبدالرحمن پیر بغش روف شہزاد انجمن تاجران صدر حاجی غلام حسین ۔حاجی شوکت ۔شریف بلوچ وہاب۔ماہی گیر اتحاد گوادر کے سربراہ واجو خدا داد۔ افضل بلوچ بخش ۔ناکو امام بغش ۔رفیق صدیق اور دیگر شامل تھے اس موقع پر ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی سینیٹر کہدہ بابر بھی موجود تھے۔۔