امام بخش بلوچ کی کلاسیکل گائیگی محبت اور شعور کا نام ہے ڈاکٹر مالک بلوچ

0 141

کوئٹہ )امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلئ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی رہنماوں سینٹر میر حاصل خان بزنجو اور سینٹر میر طاہر بزنجو نے جاری بیان میں بلوچی ادب ثقافت اور زبان کی پہچان نامور گلوکار امام بخش مستانہ کی بلوچ کلاسیکل گائیگی محبت ،تہذیب اور شعور کا نام ہے۔انکی رحلت اس دنیا سے بلوچ قوم کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں۔نیشنل پارٹی انکی خدمات کو قومی اثاثہ قرار دیتی ہے۔غم کی اس گھڑی میں نیشنل پارٹی اپنے عظیم گلوکار کے خاندان سے نہ صرف تعزیت کرتی ہے بلکہ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے کہا کہ استاد امام بخش مستانہ جیسے گلوکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہے۔انکی کمی کو مکمل کرنا قوموں کے لئے بڑا دشوار ہوتا ہے۔استاد مستانہ نے جس انداز سے غزل اور گیت گاتے وہ انمول اور زرخیز تھے۔ہر کوئ ان کی گائیگی کے بعد مسرور ہوجاتا ہے۔کیونکہ وہ جذبات اور احساسات کا عملی عکس پیش کرنے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ استاد امام بخش مستانہ کی قومی خدمات روز روشن کی طرع عیاں ہے انکا اعتراف کرنا قومی فرائض میں شامل ہے۔نیشنل پارٹی فکری اور شعوری طور بلوچ ادب و ثقافت سے منسلک عظیم شخصیات کی قدر کرتی ہے۔اور ان کی خدمات کو قومی اثاثہ قرار دیکر انکی تقلید کو قومی جدوجہد کا حصہ سمجھتی ہے۔پارٹی استاد امام بخش مستانہ کے خاندان کے ساتھ مکمل طور پر اظہار ہمدردی رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.