کرونا وائرس سول ہسپتال کوئٹہ میں خصوصی تدابیر
کوئٹہ (امروز نیوز)
حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے میں کورونا وائیرس سے بچاؤ کے لیۓ خصوصی اقدامات کا آغاز کرتے ہوۓ 14 ماہرین پرمشتمل ہیں۔
ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئ ہے ٹیکنیکل کمیٹی متعلقہ وفاقی اداروں کے اشتراک سے کورونا وائیرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کی ایڈوائیزری جاری کردی گئ
کوئٹہ کے اسپتال میں خصوصی وارڈقائم کردیا گیا ہے اور عوام میں کوروناوائیرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے
تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ضلعی اسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں نمونیہ سے بچاؤ اور علاج کی تمام سہولتوں کی دستیابی کی ہدایت کی گئ ہے جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر ائر پورٹس پر محکمہ صحت کے اہلکا ر تعینات کر دیۓ گۓ ہیں