کچھ لوگ غیر سیاسی حرکتوں پر اتر آئےہیں اختر حسین لانگو

0 115

کوہٹہ(امروز نیوز)
بی این پی کے مرکزی رہنما و چئیرمین پی اے سی میر اختر حسین لانگو نے کہا ہےکہ خاران میں کچھ عاقبت دوست نما دشمن بی این پی مخالفین کے بہکاوے میں آکر اور سازشی عناصر کے ہاتھوں یر غمال بنکر پارٹی کے ایم پی اے ثناء بلوچ اور بی این پی کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے پارٹی رہنما ثناء بلوچ کے پتلے جلاکر واضح کردیا کہ کچھ عناصر کو بی این پی کے قائد سرداراختر جان مینگل اور دیگر پارلیمانی رہنماؤں کے اصولی موقف قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے بیانیے اور 6 نکات میں شامل بلوچ فرزندون کی بازیابی راس نہ آکر ضد حسد اور بغض کے آگ میں جلکر پارٹی رہنما ثناء بلوچ کے پتلے نہیں جلائے بلکہ ایسے عناصر خود حسد اور ضد کی آگ میں جل کر واضح کردیا ہے کہ بی این پی کی جدوجہد اور بلوچ قوم کے موقف کو ایوان بالا میں بہ آواز بلند اٹھا کر اگر ایک طرف بی این پی مخالفین کو ضد و حسد کے آگ میں جل کر غیر سیاسی حرکتوں پر اتر آئے ہیں تو دوسری طرف شاید چند ایک اپنے بھی سازشی عناصر کی ریشہ دوانیوں کو نہ سمجھ کر اپنائیت کی دامن کو چھوڑ چکے ہیں اسلئے ہم واضع کرنا چاہتے ہے کہ بی این پی اپنے مرکزی قیادت سے لیکر پارلیمانی نمائندوں تک اپنے سیاسی ورکر سے لیکر اپنے قائد تک کے خلاف کسی بھی مخالف پارٹی کو ہرگز یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ چند ایک بہکے ہوئے افراد کو ڈھال بناکر ہمارے پارٹی قائدین اور پارلیمانی نمائندوں کے خلاف غیر اخلاقی غیر انسانی اورغیر سیاسی و جمہوری حرکات کرے کیونکہ بی این پی نے بڑے لمبے سیاسی سفر مشکلات و مصائب کے کٹھن راستے کو عبور کرکے قید و بند اور جیلوں کے اذیتیں سہ کر سینکڑوں نظریاتی ورکروں اور لیڈروں کے جانوں کی قربانی دیکر اس نہج پر پہنچی ہے اسلیئے کسی بھی غیر مرئی قوت اور ان کے کٹھ پتلیوں کو ہر گز یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ بی این پی کے خلاف سازشوں کا جال بچھائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.