بھاگ کے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کیا جائے آل پارٹیز

0 164

کوئٹہ (امروز نیوز)
بھاگ ناڑی مین نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ ہوا جس میں NPکے رہنمائوں jQMکے رہنمائوں juiکے رہنمائوں BNP عوامی کے رہنمائوں
اور NDPکے سینئر لیڈر چنگیز بلوچ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا
جلسہ میں پینے کے پانی کچھی واٹر سپلائی ڈیرھ مراد ٹو بھاگ ناڑی کی غیرفعالی ۔ایکسئن کاظم لونی کے خلاف زبردست نعر ھ بازی کی گئی ۔سنی واٹر سپلائی کی مستقل بحالی ۔شوران واٹر سپلائی جلد مکمل کرنے ۔ٹنگوٹی تا سلطان پور لائن کو فعال کرنے ۔ ندی ناڑی کے پانی کے تقسیم معاملہ کے بارے میں خان آف قلات کے دور کی کمیٹی کو کمشنر نصیر آباد نے ختم کرکے انتہائی غیر قانونی کام کیا ہے کچھی ۔بھاگ ناڑی کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے اسکی سخت مذمت کی گئی مطالبہ کیا گیا فوری طور پر خان قلات دور کی کمیٹی کو بحال کیا جائے
۔ندی ناڑی سے پانی کی تقسیم غیر منصفانہ ہونے پر 60 ہزار لوگ بھاگ ناڑی نقل مکانی اور خاص کر یونین کونسل جلال خان ۔محرم ۔
اور چھلگری نوشہرھ میں کئی گوٹھ ویران ہوگئے ۔کئی ہنستے بستے گوٹھ پینے اور سیلابی پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل غیر آباد لاکھوں ایکرز زمینین بنجر اور غیر آباد ہوگئیں ۔دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان صوبہ میں نئے ڈویزن ۔نئے اضلاع کے لیے تجویزیں مانگ رہے ہیں مگر بھاگ ناڑی لاوارث علاقہ پے سب سے پرانا تاریخی علاقہ ہے مطالبہ ہے بھاگ ناڑی کو ضلع بنایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.