بی ایس او بچار پسنی کی جنرل باڈی اجلاس

0 220

کوئٹہ(امروز نیوز)
_بی ایس او بچار پسنی کی جنرل باڈی اجلاس
جس میں بطور مہمان خاص بی ایس او بچار کے مرکزی رہنماء گورگین بلوچ اور ایڈووکیٹ بوھیر صالح نے شرکت کی۔
جنرل باڈی اجلاس کا ایجنڈا تنظیمی امور، زونل کابینہ کی تشکیل اور دیگر علاقائی ایشوز رہے۔
جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت بی ایس او بچار کے زونل آرگنائزر اظہربلوچ منعقد ہوئی۔
آج بروز منگل _بیادِ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ بی ایس او بچار پسنی زون_* کی جنرل باڈی اجلاس نیشنل پارٹی کے رہنماء و سابق بلدیاتی وائس چیئرمین کے بی سعید کے فارم ہاوس میں منعقد ہوئی۔
بی ایس او بچار پسنی زون کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں آرگنائزر اظہرنور نے سہہ ماہی آرگنائزنگ اور تعلیمی رپورٹ پیش کی ۔
بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء گورگین بلوچ،ایڈووکیٹ بوھیر صالح،ابرار برکت اور اعزازی مہمان سابق سی سی ممبر کے بی بلوچ اور عابد عمر کی سربراہی میں بی ایس او بچار پسنی زون کے زونل آرگنائزنگ باڈی تحليل کرکے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے چیئرمین گورگین ممبران کے بی بلوچ عابد عمر بلوچ منعقد ہوئے
بلامقابلہ زونل کابینہ کیلئے اظہر نور صدر، سینئر نائب صدر جاسم بلوچ، جونیئر نائب صدر یونس داد، جنرل سیکرٹری رحیم مراد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد واحد،جوائنٹ سیکرٹری گنج بخش بلوچ اور پریس سیکرٹری کیلئے ثناءاللہ بلوچ منتخب ہوئے۔
اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماوں اور نیشنل پارٹی پسنی سینئر رہنماء محسن بھٹو ،سابق بلدیاتی وائس چیئرمین و نیشنل پارٹی کے رہنماء کے بی سعید اور دیگر نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔
درین اثناء بی ایس او بچار پسنی زون کے نومنتخب کابینہ نے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ بوھیر صالح سے حلف لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.