بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے امدادی کاروائیاں جاری ہے

0 108

کوئٹہ(امروز نیوز)
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیواور امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں جن کے لئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دور دراز علاقوں تک خوراک، خیمے، کمبل اور یگر اشیاء پہنچائی جارہی ہیں، قدرتی آفت کے دوران پہلی مرتبہ حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے اور اب تک ہیلی کاپٹر نے متعدد پروازوں کے ذریعہ چاغی، مکران، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، زیارت اور پشین کے اضلاع کے دوردراز علاقوں تک سینکڑوں کلوگرام امدادی اشیاء پہنچائی ہیں اور لوگوں کو بھی ریسکیو کیا ہے، گذشتہ رو ز امدادی آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضلع چاغی اور ضلع نوشکی کے سرحدی علاقوں میں متاثرہ افراد تک تین ہزار کلوگرام سے زائد خوراک کے پیکٹ اور خیمے پہنچائے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.