خضدار یونیورسٹی کو بند کرکے بلوچستان کو مزید اندھیروں میں دکھیلنا چاہتے ہیں حاجی صالح بلوچ
پنجگور(امروز نیوز)
نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد اب تعلیم دشمنی پر اتر اکر بلوچستان کے لئے 72 سال بعد محدود پیمانے پر قائم تعلیمی اداروں کو مٹانے کی کوشش کررہی ہے شہید سکیندر اباد خضدار یونیورسٹی کو بند کرنے کا صوبائی کابینہ کا فیصلہ بلوچستان کے ساتھ بدترین ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے نیشنل پارٹی شہید سکیند اباد یونیورسٹی خضدار کی بندش کے خلاف ہر سطع پر مزاحمت کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ شہید سکیندر اباد یونیورسٹی خضدار کو بند کرنے کی صوبائی حکومت کا فیصلہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مستقبل پر کاری ضرب ہے صوبائی حکومت بلوچستان میں مزید تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز بنانے کے بجائے تعلیم دوست سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی منظور کردہ خضدار یونیورسٹی کو بند کرکے بلوچستان کو مزید اندھیروں میں ڈالنا چاھتی ہے انہوں نے کہاکہ شہید سکیندر یونیورسٹی خضدار کے 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جو بلوچستان کے تاریخی شہر خضدار کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا عظیم تحفہ ہے جس سے نہ صرف خضدار بلکہ قلات ـ اواران ـ بیلہ ـ سوراب اور نال بیسمہ سمیت دیگر ڈویژن کے طلباء استفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ واحد وزیر اعلی رہا ہے جس نے 70سال بعد بلوچستان میں تین یونیورسٹیاں اور تین میڈیکل کالجز کی منظوری دیکر فوری قیام شروع کردیا موجودہ نااہل صوبائی حکومت کو چاھئے تھا کہ انکو فعال بنائے لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کے بجایے بند کرنے پر تلا ہوا ہے نیشنل پارٹی صوبائی حکومت اور نااہل صوبایی کابینہ کی تعلیم دشمن پالیسیوں کو کسی صورت قبول نہیں کریگی نیشنل پارٹی ہر سطع پر مزاحمت کریگی۔