متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں میر ضیاء لانگو۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ انسانی جان کی ضیاع کا کسی صورت ازل نہیں کیا جاسکتا لیکن متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انصاف کے حصول کے لیے حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے سانحے درینگڑھ کے زخمیوں کو امدادی چیک دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن قبمرانی ڈپٹی کمشنر مستونگ حبیب اللہ و دیگر افسران موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ نے سانحے درینگڑھ کے شہداء کے لواحقین اور ورثہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کےسانحہ درینگڑھ نوابزادہ شہید میرسراج خان رئیسانی اور دیگر شہدائےنے وطن کے لیے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر کے ایثار و قربانی کے ایک فقیدالمثال قائم کی جس پر پوری قوم کو فخر ہے اس قربانی کو رہتی دنیا تک ہمیشہ یاد رکھاجائے گا انہوں نے کہا کہ سانحہ درینگڑھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں صوبائی حکومت برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان جیسے واقعات کے تدارک کے لیے مقامی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلیجنس شیئرنگ اور آپس میں مربوط کوآرڈینیشن قائم ہے جس کی وجہ سے مستونگ دہشت کردگاپ اور دیگر علاقوں میں جرائم سفر ہے مجموعی طور پر 11 کروڑ روپے سے زائد رقم کی چیکس تقسیم کیے گے ہے 15 15 لاکھ شہداء کے لواحقین، زیادہ زخمیوں کو پانچ لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں