بلوچستان کے دس ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنےکا فیصلہ

0 143

اسلام آباد(امروز نیوز)
بلوچستان میں دس ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے پہلی مکمل فیزیبیلی رپورٹ تیارکرلی گئی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سیکرٹری پاورعرفان علی نے متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ میں رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹ جرمن کمپنی اور نیسپاک نے مل کر تیار کی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اگلے مرحلے میں تمام سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین سے رپورٹ پر رائے لی جائے گی۔ فزیبلٹی رپورٹ میں سورج کی روشنی سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق کہاں کہاں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کن علاقوں میں سورج کی شعائیں تیز ہیں،شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے حوالے سیعوامی آگاہی کے حوالے سے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ہزاروں ٹیوب ویلوں کو اربوں کی بجلی فراہم کی جاتی ہے،بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے گردشی قرضے میں اضافہ ہوتا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سولر ٹیوب ویلوں سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کے ساتھ بجلی میں خسارے سے بھی بچا جا سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.