گوادر کی ترقی سے عوام کو روزگار ملے گی وزیراعلی جام کمال

0 187

کوئٹہ(امروز نیوز)

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان کی ترقی پسنی میں وزارت دفاعی پیداوار کے تحت شپ یارڈ کی تعمیر کے منصوبے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ شپ یارڈ کا منصوبہ بلوچستان خاص طور سے گوادر کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہو گا جو روزگا ر کے وسیع مواقع پیدا کریگا جن سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا وفاقی وزیر نے شپ یارڈکے لیۓ اراضی کی فراہمی کی منظوری پر صوبائ کابینہ اور وزیراعلئ کا شکریہ ادا کرتے ہو ۓ کہا کہ صوبائ حکومت اس منصوبہ کے منافع اور ملازمتوں میں وفاقی حکومت کی شراکت دارہے وزیراعلئ نے اس موقع پر منصوبے میں ملازمتوں کے حصول کے لیۓ صوبے کے مقامی نوجوانوں کے لیۓ تربیتی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ دنوں کراچی شپ یارڈ کا دورہ کرکے تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوۓ وہاں بلوچستان کے نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کے امور پر حکام سے بات چیت کی وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ کراچی شپ یارڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کو تربیتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.