بلوچستان میں مزید سکول و کالجز کے قیام کی ضرورت ہے سردار رند

0 134

گنداواہ (امروز نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ تعلیم ہی وہ اصل ہتھیار ہے جس سے آگئے جا سکتے ہیں۔بلوچستان میں مزید ہائی مڈل پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور پسماندہ علاقوں جہاں پر کالجز نہیں ہیں وہاں پر کالجز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بلوچستان میں تعلیم کو مزید فروغ ملے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ شوران میں رند پینل گنداواہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر وفد میں سید وزیر حسین شاہ بخاری.سید حیدر نواز شاہ حسینی.سید سلطان شاہ.سید فرمان شاہ.رسول بخش کلواڑ.ٹکری عبداللہ پندرانی.میر صیفل آرائیں و دیگرز شامل تھے۔وفد نے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کو گنداواہ میں انٹر گرلز کالج اور بوائز ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ گوٹھ پندرانی میں پرائمری سکول کے قیام کا بھی مطالبہ کیا اور اپنے علاقے کے دیگرمسائل سنائے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے مسائل سنے اور انھیں حل کرانے کی مکمل طور پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کا وژن بھی تعلیم ہر بچہ تک اور عوام کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام اپنے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہرقسم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس حوالے سے کسی قسم کی کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی.بلوچستان پہلے ہی تعلیمی حوالے سے پسماندہ ہے مزید اسے پسماندہ نہیں رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.