بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کراچی میں سیمینار
کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے۔
سیمینار میں مختلف ممالک کے سفارکاروں، ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشنز، ہوٹل مالکان سمیت سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو دعوت دی گئی ہے۔ حکومت بلوچستان
سیمینار میں بلوچستان کے وہ خوبصورت مقامات جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ان کو اجاگر کیا جائیگا۔
سمینار کے انعقاد کا مقصد دنیا میں بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔