کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی بشرٰی رند
کوئٹہ(امروز نیوز)
صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری اپنے بیان میں صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائےکشمیر کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بینادی تنازہ ہے اور مسئلہ کشیمر حل کئے بغیر امن مکمن نہیں صوبائ مشیر کا کہنا تھا کہ بھارت زبردستی کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے زیادہ دیر تک چھپا نہیں رہے گا اور نہ ہی بھارت کشمیروں کی آواز کو دبا سکتا ہے صوبائ مشیر محترمہ بشری’ رند نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام محتدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیروں کو ان کا حق خوداردیت دلوایا جائے صوبائ مشیر محترمہ بشری’ رند نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیروں کو کل بھی حاصل تھی اور ائندہ بھی رہے گی پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کی عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔