چیئرمین سینیٹ کی گوادر اور مسقط کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

0 165

کوئٹہ (امروز نیوز)
چیئرمین سینیٹ نے گوادر اور مسقط کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ بلوچستان کے 8 سے 9 لاکھ اور صرف گوادر کے 2 سے 3 لاکھ افراد اومان میں کام کرتے ہیں۔
گوادر سے مسقط کے لئے ایک پرواز چلائی جا رہی تھی، وہ بھی اب بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔
پرواز بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکریٹری صنعت کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں وہ ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے سے پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لئے تحریری طور پر رابطہ کریں۔ پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.