ترکی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، ایک ہلاک 150 زخمی
کوئٹہ (امروز نیوز)
ترکی کے شہر استنبول میں دوران لینڈنگ ایک مسافر بردار طیارہ رن وے سے پھسل جانے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 150 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
اس حادثے کے باعث طیارہ تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق پیگاسس ایئر لائن کی پرواز پر 171 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ طیارہ ملک کے مغربی صوبے ازمیر سے استنبول پہنچا تھا جہاں یہ صبیحہ گوکن کے ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوا۔
ترکی کے مواصلات کے وزیر محمد چاہت تورہان نے کہا ہے بوئنگ 737 خراب لینڈنگ کے بعد اپنی رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا تھا۔
اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور تمام پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔۔