سبی میں تبلیغی اجتماع اختتام پزیر
سبی (امروز نیوز) سبی میں جاری تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا آج صبح ہوگئی تبلیغی اجتماع دعا کے موقع پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت مختلف مقامات پر روک دی گئی ۔سندھ اور پنجاب سے کوئٹہ کی جانب جانے والی ہیوی ٹریفک کو بختیار آباد کے قریب روک دیا گیا ۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونی سندھ اور پنجاب جانے والی ہیوی ٹریفک کو کوئٹہ بائی پاس پر روک دیا گیا ۔ روکی جانے والی ٹریفک میں ٹرک ،مزاد اور آئل ٹینکرز شامل ہیں ۔ ٹریفک کی آمدورفت رات 12 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک بند رہے گی