جمعیت نے سیاسی سماجی تنظیموں کا کل اجلاس طلب کرلیا

0 123

(امروز نیوز)
مستونگ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام مستونگ کے ضلعی امیر مولانا سعید الرحمان فاروقی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ودیگرزمہ داران، قبائلی و سماجی شخصیات،ایپکاکےقائدین وزمہ داران، جی۔ٹی۔اےکے قائدین وذمہ داران،صحافی حضرات، سوشل ایکٹویس، اور محکمہ تعلیم کے متاثرہ امیدواروں کا مشترکہ اجلاس کل 11 فروری بروز منگل دن 12 بجے بمقام سراوان پریس کلب مستونگ میں طلب کیا ہے جس میں محکمہ تعلیم مستونگ کی نان ٹیچنگ آسامیوں میں مبینہ میرٹ کی پامالی میرٹ پرآنے والےامیدواروں کے لسٹ اوازان نہ کرنا،شارٹ لسٹ امیدواروں کو کال لیٹرجاری نہ کرنا،اعتراضی لسٹ کو اوازان نہ کرنا، اقرباء پروری،قبائلی رسم ورواج کو بالاطاق رکھ کر گرلزاسکول میں مردلیب اسسٹنٹ کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور بعدازاں دن 1:30 بجے مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی و سماجی شخصیات اور متاثرہ امیدوار بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.