ڈاکٹرطارق بلوچ اور دوسرے طلباء کی گرفتاری قابل مزمت ہے ۔بی ایس او پجار

0 136

کوئٹہ (امروز نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی ترجمان نے مذمتی بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ بی ایم سی کوئٹہ کے وی سی کی نااہلی کی وجہ سے اسکالرشپ میں کٹوتی فیسوں میں ناجائز اضافہ اور ملازمین کی تنخواہیں بند ہونے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنے حقوق کے لئیے پرامن احتجاج کرنے والا طلباء ملازمین اور بی ایس او پجار کوئٹہ زون کے آرگنائزر طارق بلوچ کی گرفتاری و ان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں اور واضع کردینا چاہتے ہیں کہ طلباء کو انکے حقوق لینے سے کبھی دستبردار نہیں کیا جاسکتا بی ایم سی کوئٹہ کا وی سی نااہل ہے جسکی وجہ سے طلبا۶ اور ملازمین بھی اسکے خلاف سراپا احتجاج ہیں جن طلبا کو کلاسوں اور لائیبریریوں میں ہونا چائیے آج وہ اپنی فیسوں میں اضافے اور دیگر یونیورسٹی انتظامیہ کی انصافیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہیں ناجائز گرفتار کیا گیا ہے طلباء کی گرفتاری حکومت کی ناکامی کی نشانی ہے انہوں حکام بالا سے مطالبہ کیا ہےکہ طلباء کو جلد از جلد رہا کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.