نوجوان سمیع مینگل کی قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ایم پی اے نوشکی میر بابو محمد رحیم مینگل
کوئٹہ(امروز نیوز)
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر بابو محمد رحیم مینگل نے اپنے جاری بیان میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں نوجوان سمیع اللہ مینگل کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ نوجوان سمیع اللہ مینگل کی قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کررہی ہے،منشیات فروشی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں نوجوان کی مافیا کے ہاتھوں قتل نہ صرف ایک نوجوان بلکہ پورے معاشرے کی قتل ہے ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس منشیات فروشی کے سدباب کے لئے کاروائی عمل میں لائیں ، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نوشکی فوری طور پر نوجوان سمیع اللہ مینگل کے ق تلوں کی گرفتاری عمل میں لائیں اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔