جرائم کے خاتمہ میں بلوچستان پولیس کا متحرک کردار ہے: صوبائ مشیر بشری’ رند

0 147

  کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ اور جرائم کے خاتمے میں بلوچستان پولیس فعال اور متحرک کردار ادا کررہی ہے پولیس کی قربانیوں سے صوبے میں امن قائم ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی پولیس آفس کے دفتر کے دورے کے موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کو بلوچستان پولیس سے متعلق امور، امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی اور عمومی جرائم کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات، پولیس فورس کی ویلفیئر اور ضروریات کے حوال سے تفصیلی بریفنگ دی بعدازا صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند نے اپنے دورے کے موقع پر بلوچستان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور دیگر افسران سے بھی ملاقات کی آخر میں آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے بلوچستان پولیس کی جانب سے صوبائ مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کو شیلڈ بھی پیش کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.