تاجر عبدالہادی کو بازیاب کیا گیا عائشہ زہری کمشنر چاغی

0 127

چاغی( امروز نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر چاغی انجینئر عائشہ زہری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گزشتہ مہینے دالبندین سے اغوا ہونے والے تاجر عبدالہادی کو چاغی لیویز فورس چاغی نے کاروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے علاقے بازیاب کردیا ایک شخص کو موقع پر گرفتار کیا ،تحصیلدار چاغی اکبر رند لیویز تھانہ انچارج چاغی گل شاہ محمد حسنی، کیو آر ایف دالبندین کریم نوتیزی چاغی انچارج حفیظ بڑیچ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زیری نے کہا کہ دالبندین کے علاقے سے دومہینے پہلے تاجر عبدالہادی کو اغوا کیا گیا تھا چاغی لیویز فورس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اسے پاک افغان بارڈر کے پہاڑی علاقوں سے بازیاب کرلیا انھوں نے کہا کہ پہاڑی اور پتھریلی علاقہمیں اسے ایک غار کے اندر رکھا گیا تھا اور زنجیروں کے باندھے رکھا گیا تھا دو مہینے سے اس پر ظلم اور تشدد کررہے تھے اور ان گھر والوں سے دو کروڑ روپے کے ڈیمانڈ کرچکے ہے انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا نیٹ ورک ہے جو پاکستان، ایران، اور افغانستان کے علاقوں تک محدود ہے جو سٹلاہیٹ کے ذریعے ان کے ان کے رشتہ داروں سے رقم ڈیمانڈ کررہیں تھے ضلع چاغی میں امن و امان پر جلد قابو کر لیا ہے چاغی میں کسی کو بھی جراہم کرنے کے اجازت نہیں دینگے اور ضلع چاغی میں ان اغوا کاروں کے خلاف ہماری آپریشن جاری رہیگا .

Leave A Reply

Your email address will not be published.