خضدار سجاد بلوچ کا منشیات کیخلاف موثر آواز

0 231

کوئٹہ(امروز نیوز)
سرزمین خضدار سے سجاد بلوچ کی منشیات کے خلاف اٹھنے والی تحریک نوشکی کے باشعور نوجوان سمیع اللہ بلوچ کی احساسات کو جگاتی ہے سمیع اللہ بلوچ نوشکی میں منشیات کے اڈے کے خلاف کھلی کچہری میں ڈی سی کو شکایت کرتے ہیں پھر نتیجتاً سمیع الله بلوچ کو منشیات سے پیار کرنے والے لوگ شہید کر دیتے ہیں.
پھر ہوتا یوں ہے کہ نوشکی کی عوام جاگ جاتی ہے دھرنا دے کر منشیات کے اڈے کو جو کہ شہید کے قاتل کا گھر بھی ہے اور اسی گھر سے منشیات مخصوص مقامات پر پہنچائے جاتے ہیں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں قاتل گرفتار ہو نہ ہو لیکن انتظامیہ نے کچھ غیرت دیکھاتے ہوئے منشیات کے اڈے کو مسمار کردیا ہے.
یہ ہے ہمارا نظام ایسا ہے کچھ یہاں کا سسٹم لیکن خضدار کی سرزمین سے اٹھنے والی یہ تحریک اب تمہارے گولیوں سے رکنے والی نہیں ہم اپنی جانیں قربان تو کر سکتے ہیں لیکن اپنی نسلوں کو تمہارے ہاتھوں مسلط کی ہوئی منشیات جیسے لعنت کے حوالے نہیں کر سکتے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.