ڈپٹی کمشنر کے وضاحتی بیان کو رد کرتے ہیں بی ایس او پجار
مستونگ (نامہ نگار)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) مستونگ زون کے ترجمان نےاپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب کےوضاحتی بیان کو رد کرتے ہیں رولز کے ساتھ علاقے کے روایات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے تھے گرلز اسکولوں میں مرد تعیناتی رولز و روایات دونوں کے منافی ہے بیان میں مذید کہا گیا معطل اور کرپٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف تحقیقات اور معطلی ڈپٹی کمشنر کے بیان کی نفی ہے محسوس ہوتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کسی مخصوص ٹولے کے پریشر کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور ایسے بیانات دے کر کرپشن اور کرپٹ ٹولے کو تحفظ دے کر غریب اور بے بس لوگوں کی حق تلفی کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر مستونگ بوگس بھرتیوں اور اپنے کرپشن چھپانےکیلےجھوٹی بیانات کا سہارا لے رہے ہیں محکمہ تعلیم بلوچستان کے رولز کے بلکل خلاف ورزی کی گئی اپنے من پسند سفارشی بندوں کا آڈر کئے گئے ہیں جو کہ مستونگ کےباشعور عوام جان چکے ہے کے ڈپٹی کمشنر نے کس کے ایما پر محکمہ ایجوکیشن میں بوگس بھرتی کرکے میرٹ کا گلہ گھونٹ دیا ہے انہوں نےکہامیرٹ کے نام پر غریب عوام کو دھوکا دیاجارہا ہے یہاں میرٹ کا نام دور دور تک نہیں اور اپنی سفارشی بندوں کوپوسٹیں نوازا گیاہے جس کی ہم پہلے بھی مزمت کرچکے ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم سے مطالبہ کی ہے اس کا شفاف تحقیقات کیا جائے بندر بانٹ اور پیسہ کلچر کو فروغ دینے والے ملوث افرادکیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے قابل اور لائق طلبا طالبات کا ساتھ انصاف کیا جائے ایسے ناانصافی کی صورت میں بی ایس او پجار اپنے غریب عوام کے ساتھ ہر سخت وقت میں کھڑا ہے انہوں نے بیان میں مذید کہا گیا کہ اگر من پسند افراد کو بچانے کی کوشش کی گی تو عدالت سے رجوع کرینگے۔