دہشت گردی کی مکمل خاتمے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔ لشکری رئیسانی

0 123

کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچہری کے سامنے ہونے والے بم دھماکے پر افسوس اور پالیسی ساز اداروں کی غلط پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاملات کو ایک منتخب پارلیمنٹ ہی درست کرسکتی ہے۔اپنے جاری مذمتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچہری کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے دعوے کرکے عوام سے گھناؤنا جھوٹ بولا گیا۔طے شدہ معاہدہ کے تحت اقتدار میں آکر عوام کے استحصال کی پالیسی کو آگئے بڑھانے والوں کے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہے نہ وژن، ملکی معاملات کو ایک منتخب پارلیمنٹ ہی درست کرسکتی ہے، ملکی معاملات اگر عوام اور منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں ہوتے تو قتل و غار ت گری کے واقعات پیش نہ آتے انہوں نے کہا کہ حالیہ دشتگردی کا واقعہ بھی پالیسی ساز اداروں کی ان غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں جس کے نتیجہ میں ہزاروں معصوم لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔_

Leave A Reply

Your email address will not be published.